آسٹریلیا میں روزگار کیسے تلاش کیا جائے؟

Australia Explained - Job Applications

Male job applicant talking to manager human resources.man interviewing at company.smiling business men chatting cheerfully Source: Moment RF / Me 3645 Studio/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں، زیادہ تر ملازمت کے مواقع کی کھلے عام تشہیر نہیں کی جاتی ، اس لیے کام تلاش کرنے کے لیے، ہمیں آسٹریلین لیبر مارکیٹ کو سمجھنا چاہیے اور خود اپنے مواقع پیدا کرنا چاہیے۔ پوشیدہ جاب مارکیٹ میں جانے اور تارکین وطن کی ملازمت کی خدمات کے بارے میں سیکھنے سے روزگار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔


Key Points
  • پوشیدہ جاب مارکیٹ میں نوکری ڈھونڈنے سے آپ کے کام حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
  • تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی ملازمت کی خدمات روزگار کے راستے کو تیز کر سکتی ہیں۔
  • دیکھ بھال، مہمان نوازی اور تجارت میں خواتین جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں پر غور کریں۔
Jدیکھ بھال، مہمان نوازی اور تجارت میں خواتین جیسے تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں پر غور کریں۔

ملازمت کی تلاش ایک صبر آزما کام ہے۔

جیسے ہی آپ آسٹریلیا پہنچتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے کام کے حقوق کو فوری طور پر چیک کریں اور فعال طور پر ملازمت کے مواقع تلاش کریں۔

این بی مائیگریشن لاء کے پرنسپل وکیل، ایگنس کیمنیس نے مشورہ دیا کہ "یہ انتظار نہ کریں کہ کوئی آپ کو خود نوکری کی پیشکش کرے گا۔"

"آپ کو باہر جانے اور کام تلاش کرنے کے لئے کافی بہادر ہونا پڑے گا۔ کوئی اور آپ کو نوکری ڈھونڈ کر نہیں گا۔‘‘
 

ملازمت کی ویب سائٹس اور ایجنسیاں

ایمپلائمنٹ ویب سائٹس جیسے سیک، کیرئیرون اور جورا، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ لینکڈان آپ کو اندازہ فراہم کریں گے کہ کس قسم کی نوکریاں دستیاب ہیں اور کون سے شعبوں میں خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

آپ ریکروٹمنٹ اور لیبر ہائر ایجنسیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ بھرتی کرنے والی ایجنسیاں آپ کو آجروں کے ساتھ مستقل یا کنٹریکٹ رولز میں رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور ان سے فیس وصول کرتی ہیں۔ لیبر ہائر آپ کو براہ راست ملازمت کی پیشکش کرتا ہے، لیکن وہ آپ کو دوسرے آجروں کے پاس رکھ رہے ہیں۔
Australia Explained - Job Applications
Recruitment, Job application, contract and business employment concept. Hand giving the resume to the recruiter to review the profile of the applicant. Source: Moment RF / Narisara Nami/Getty Images

پوشیدہ جاب مارکیٹ میں موقع تلاش کرنا

چونکہ زیادہ تر ملازمتوں کی تشہیر نہیں کی جاتی ، اس لیے کام کی تلاش کا مطلب ہے آسٹریلیا میں اپنے آجروں اور رابطوں سے براہ راست بات کر کے اپنے نیٹ ورکس بنانا۔

اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اپنے فیس بک کمیونٹی گروپس کو ان لوگوں کے لیے چیک کریں جو ملازمت کے خواہاں ہیں یا اپنے دوستوں سے ان کے کام کی جگہ پر مواقع کے بارے میں توجہ رکھنے کو کہیں۔

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی ملازمت کی خدمات

قومی غیر منافع بخش تنظیم سیٹلمنٹ سروسز انٹرنیشنل متنوع پس منظر کے لوگوں کو تربیت اور روزگار کے راستوں سے متعارف کراتی ہے، جو پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی کمیونٹیز کو نشانہ بنانے والے پروگرام پیش کرتی ہے۔

"ہم اسے 'کامیابی کے 10 مراحل' کہتے ہیں ‘‘ ،ایس ایس آئی میں ایمپلائمنٹ سروسز کے سربراہ جوڈی لازکانی کہتے ہیں۔

"ہم ان کو یہ سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ انہیں کیا دستیاب ہونا چاہیے، اپنے تمام کاغذی کام کو آسٹریلوی شواہد کی بنیاد میں کیسے ترجمہ کیا جائے، ان کی بیرون ملک قابلیت کو کیسے تسلیم کیا جائے، کام کی تلاش کیسے کی جائے، کاروبار کی تحقیق کیسے کی جائے، ہماری طرح کی خدمات سے کیسے جڑا جائے۔ انہیں بااختیار اور خودمختار بننے میں مدد کریں۔"

اگر آپ نے بیرون ملک کسی خاص شعبے میں کام کیا ہے تو ایس ایس آئی آپ کو دکھا سکتا ہے کہ آسٹریلیا میں یہ شعبی کس طرح کام کرتاہے۔

"مثال کے طور پر، اگر آپ مشرق وسطیٰ میں ایک مکینیکل انجینئر ہیں جو اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، تو آپ اپنے شعبے یا کام کی مہارت کے اعتبار سے پہلی ملازمت کیسے حاسل کر سکتے ہیں ؟ یا کیا آپ ایسے وقت میں کہیں اور (کسی دوسرے شعبے میں ملازمت )شروع کر سکتے ہیں جب کہ آپ بیرون ملک قابلیت کی شناخت حاصل کرنے، کام پر انگریزی کو بہتر بنانے، اعتماد پیدا کرنے، سوشل نیٹ ورکس بنانے پر کام کرنے کے دیگر تمام مراحل سے گزرتے ہیں؟

ایس ایس آئی آپ کو اپنے آپ کو فروخت کرنے میں مدد کے لیے مقامی کاروباروں سے بھی متعارف کراتا ہے۔ کاغذ کا ایک ٹکڑا (سی وی ) دیکھنے کے بجائے، آجر ایک ایسے انسان سے ملتے ہیں جو قابل منتقلی مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں

ایمس آسٹریلیا وفاقی حکومت کے ورک فورس آسٹریلیا پروگرام اور دیگر آزاد اقدامات کے ذریعے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو مفت روزگار کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

یہ پروگرام روزگار کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ان طاقتوں، مہارتوں، قابلیتوں اور تجربے کو اجاگر کرتے ہیں جو تارکین وطن اپنے ساتھ لاتے ہیں۔
ایمپلائمنٹ مینٹرنگ پروگرام تارکین وطن کے روزگار کے راستوں کو تیز کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
لوری نوویل، ایمس میں پبلک افیئرز مینیجر۔
“ہم اپنے پناہ گزینوں کی آباد کاری، تعلیم اور روزگار کے عمل کو ایک جگہ پر لاتے ہیں اور وہ ہر تارکین وطن یا پناہ گزین کلائنٹ کو ٹرائی کر سکتے ہیں،" جناب نویل مزید کہتے ہیں۔

ایمس پیشہ ور تارکین وطن کو آسٹریلوی کام کی جگہ پر متعارف کرانے کے لیے ہنر مند پیشہ ور تارکین وطن پروگرام بھی چلاتا ہے
Portrait Of Female Aboriginal Australian Worker
Portrait Of Female Aboriginal Australian Worker On Solar Farm wearing Hi-Vis Workwear Credit: Thurtell/Getty Images

ہنر مند مہارتوں اور تجارت میں خواتین کی شمولیت

خواتین کو تجارت سے جوڑنا نیو ساوتھ ویلز ریاستی حکومت کا اقدام ہے۔ ایس ایس آئی کے ذریعے مواقع حاصل کریں ، یہ کاروبار اور تجارت یا تعمیراتی شعبے میں داخل ہونے والی خواتین دونوں کے لیے صلاحیت اور بیداری پیدا کرتا ہے۔

’’ ہم خاص طور پر کاروباری اداروں اور خواتین کے ساتھ کاروبار میں خواتین کو بھرتی کرنے، ان کے روزگار برقرار رکھنے اور بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘‘ محترمہ لیزکانی کہتی ہیں

ہپ اولین طور پر اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ مالیاتی بااختیار بنانا خواتین کے لیے کتنا اہم ہے کیونکہ خواتین صرف اپنی مدد نہیں کرتیں بلکہ وہ اکثر اپنے خاندان کی کفالت کرتی ہیں۔

تجارت میں خواتین کی بڑھتی ہوئی موجودگی ایک اہم سماجی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے، جو اسے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے والوں کے لیے قابل غور پہلو بناتی ہے۔

دیکھ بھال اور مہمان نوازی کی صنعتوں پر غور کریں

ایمس آسٹریلیا پیشہ ورانہ تربیت کی کلاسز چلاتا ہے، کیونکہ یہ شعبے داخلے کی سطح پر ملازمت کے بہت سے مواقع پیش کرتے ہیں۔

لوری نوویل کے مطابق، "ہم تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جو شاید پیشہ ورانہ قابلیت نہیں رکھتے لیکن کام کرنا چاہتے ہیں، اور دیکھ بھال اور مہمان نوازی کے ذریعے، وہ تیزی سے ایسی مہارت اور قابلیت حاصل کر سکتے ہیں جن کی انہیں افرادی قوت میں شامل ہونے کی ضرورت ہے،" ۔

دیکھ بھال کی صنعت تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ تقریباً 20 لاکھ افراد کو ملازمت دیتا ہے، اور یہ 2025 تک بڑھ کر 2.5 ملین تک پہنچ جائے گا۔
لوری نوویل، پبلک افیئرز مینیجر
Australia Explained - Job Applications
A high angle view of a businesswoman talking to one of her colleagues while siting at her desk in the office. Credit: Willie B. Thomas/Getty Images

رضاکارانہ کام کے فوائد

ایگنس کیمنس کہتی ہیں۔"آپ اپنا تعارف کروائیں؛ آپ اپنی صلاحیتوں کا تعارف کراتے ہیں،"

"کوئی بھی تارکین وطن جو اس ملک میں آتا ہے ثقافت کی ایک حیرت انگیز دولت اور مخصوص پیشوں کے لیے مختلف نقطہ نظر لاتا ہے۔ یقینی طور پر میں اس کی سفارش ایسے حالات میں کروں گی جہاں آپ ایک طویل عرصے سے نوکری کی تلاش میں ہیں اور آپ کے پاس 30، 40، 50 ناک بیک ہیں۔

"اس طرح، آپ تجربہ حاصل کرتے ہوئے اپنے آپ کو آجر کے سامنے ثابت کرتے ہیں،" محترمہ کیمینس مزید کہتی ہیں۔

شئیر