پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش :پاکستانی بلے بازوں نے جمود توڑ ڈالا مگر کیا پیسرزاپنا جادو دکھا سکیں گے؟

Pakistan: ICC World Test Championship - Pakistan vs Bangladesh

Bangladesh's captain Najmul Hossain Shanto and his Pakistan's counterpart Shan Masood (R) pose with the Test series trophy at the Rawalpindi Cricket Stadium in Rawalpindi on August 20, 2024, on the eve of their first Test cricket match. (Photo by Raja Imran Bahadar/Pacific Press/Sipa USA) Source: SIPA USA / Raja Imran Bahadar/Pacific Press/Sipa USA

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو رواں سال دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری، - پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا عزم۔


بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو رواں سال دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر کلدیپ یادیو نے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے منتظر ہیں ایم سی جی کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں بارڈر گاسکر ٹرافی میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے فین نے پوری دنیا میں ہمیشہ بہت سپورٹ کیا امید ہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں فینز کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے رواں سال نومبر دسمبر میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے ۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنالیے ہیں ۔ پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی پاکستان نے میچ کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،محمد رضوان اور سعود شکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز کپتان شان مسعود 6 ،عبد اللہ شفیق 2، بابر اعظم صفر اور سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے بتایا کہ پارٹنر شپ میں ایسا ہی ہوتا ہے، جس کے رنز بن رہے ہوتے ہیں وہی کھیلتا ہے اور دوسرا اس کا ساتھ دیتا ہے ایک دو جگہ پر میں نے خود گیم سلو کیا تھا ادھر محمد رضوان اچھا کھیل رہے تھے اور جب میری سنچری ہوئی تو ادھر رضوان سلو ہو گئے جب آپ کھیلتے ہیں تو سب سے پہلی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیتے میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں وائس کپتان بنا ہوں انٹرنیشنل کرکٹ تو پریشر والی گیم ہے، ابھی تو صرف 10 میچ کھیلا ہوں لیجنڈز کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں ہے
Olympic gold winner_Arshad Nadeem .jpeg
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میرے کیرئیر کی سب سے بڑی کامیابی ہے مستقبل قریب میں نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلوں گا میری خواہش ہے پاکستان کو مزید کامیابیاں ملیں اگلا ہدف 2025 میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ ہے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی نے ان کو ایتھلیٹکس میں آنے کا مشورہ دیا اور 2012 میں سکول لیول پر انھوں نے گیم کا آغاز کیا 2012 سے 2015 تک آل پنجاب فتح حاصل کی اور انٹر ڈوژن بیسٹ ایتھلیٹ بھی رہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں جتنے بھی سپورٹس مین ہیں وہ محنت کریں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں

بشکریہ: انس سعید
__________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے.
اردو پرگرام سننے کے طریقے

شئیر