آسٹریلیا میں بڑے شہروں سے مضافات کی جانب نقل مکانی کے بڑھتے رجحان کی وجہ کیا ہے؟

ریجنل موورز انڈیکس کے مطابق، آسٹریلوی باشندوں کا شہروں سے مضافاتی علاقوں میں منتقل مکانی کا رجحان کووڈ وباء سے پہلے کی سطح سے آگے بڑھتا جا رہا ہے اور ایک 'مستقل آبادی کا رجحان' بنتا جا رہا ہے۔

Turquoise water breaks on a strip of sand along the coastline of Dicky Beach. The roofs of houses and apartments can be seen across the horizon.

The Sunshine Coast recorded the highest net internal migration in Australia. Credit: holgs/Getty Images

ریجنل موورز انڈیکس – کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا اور ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مضافاتی علاقوں کی جانب آسٹریلئن باشندوں کی محبت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ شہروں کی جانب سے آبادی کی نقل مکانی کا رجحان کووڈ وباء سے پہلے کی سطح سے تقریباً 16 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ جون کی سہ ماہی میں، 27 فیصد زیادہ لوگ شہروں سے مضافاتی علاقوں میں منتقل ہوئے اور سال کے دوران شہروں سے نقکل مکانی میں مزید 11.2 اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او لز رچی کے بقول: "علاقائی آسٹریلیا اب قوم کا نیا محاذ بن گیا ہے۔ یہ تجزیہ واضح طور پر ظاہر کر رہا ہے کہ آبادی کی نقل و حرکت جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ ایک مستقل نیا رجحان ہے، جو کہ کووڈ سے پہلے کی نقل مکانی کے نمونوں سے زیادہ ہے۔"
A calm beach of clear water breaks on white sand below tall white buildings of the Gold Coast.
The Gold Coast featured in the top five Local Government Areas for net internal migration, but this was significantly down on previous years. Credit: shannonstent/Getty Images

اس سال کیا رجحان ہے؟

مضافاتی علاقوں میں منتقل ہونے والے شہر کے تقریباً تین چوتھائی باشندے گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران NSW یا وکٹوریہ میں آباد ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال نقل مکانی کرنے والوں کی نصف نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ مضافاتی NSW بنیادی طور پر ان افراد کے 42 فیصد کی پسندیدہ جگہ رہی۔

اسی طرح ریجنل کوئنز لینڈ پچھلے سال سب سے زیادہ مقبول منتقلی کی منزل تھی لیکن اس سال اس میں صرف 19 فیصد نقل و حرکت ہوئی۔ سڈنی اور میلبورن کے باشندے ان خطوں میں نقل مکانی کرنے والوں میں سب سے آگے رہے جبکہ پرتھ اور برسبین نے بالترتیب چھ اور تین فیصد پر نقلمکانی کرنے والوں کو راغب کیا۔

اس تحقیق میں مقامی حکومتی علاقوں میں جانے اور پہنچنے والے لوگوں کی فیصد کی پیمائش کی گئی اور پتہ چلا کہ سن شائن کوسٹ وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ اندرونی ہجرت ہوتی ہے۔

خالص داخلی نقل مکانی کے حصہ کے لحاظ سے سرفہرست پانچ مقامی علاقے:

1. دی سنشائن کوسٹ، کوئینز لینڈ - 14.1 فیصد
2. گریٹر جیلونگ، وکٹوریہ – 8.1 فیصد
3. مورابول، وکٹوریہ - 5.4 فیصد
4. جھیل میکوری، NSW - 4.8 فیصد
5. گولڈ کوسٹ، کوئنز لینڈ - 4.2 فیصد

Australia, Albany, Port & Town, Exterior
Three of the five fastest growing Local Government Areas were in Western Australia, including the south western port and town of Albany. Credit: Walter Bibikow/Getty Images
ریاست NSW میں Macquarie جھیل پہلی بار ہاٹ اسپاٹ کی فہرست میں ابھری۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ تیزی سے بڑھتے ہوئے حکومتی علاقوں میں سے تین مغربی آسٹریلیا (البانی، بنبری اور نارتھم) میں تھے اور NSW میں بیگا ویلی اس فہرست میں سرفہرست ہے۔

اعداد و شمار پر غور کرتے ہوئے ریجنل آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او لز رچی نے کہا، "مضافاتی علاقے بہت کچھ فراہم کرتے ہیں: قابل استطاعت، کمیونٹی کا احساس، کیریئر کے اختیارات کو پورا کرنے اور سر سبز جگہ۔ آئیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقائیت کے اس نئے دور کو وژن اور قیادت کے ساتھ پورا کیا جائے تاکہ مرکزیت سے عاری آسٹریلیا کو آگے بڑھایا جا سکے۔"

شئیر
تاریخِ اشاعت 19/08/2024 4:41pm بجے
تخلیق کار Charlie Bell
ذریعہ: SBS